Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر ہو گئی ہیں۔ میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز سے بڑے نام اور شخصیات کے جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ثناء جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثناء جاوید کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔ خانی، رومیو، ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثناء جاوید کا شمار اس وقت کی سب سے مقبول نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے۔