Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق پاکستانی کپتان عمران خان آج بھی دنیا کے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں جنہوں نے پاکستان کیجانب سے 48 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دیے اور ان میچوں میں 52.34 کی اوسط سے 2,408 رنز اور 187 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر گیری سوبرز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ہی موجودہ ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جیسن ہولڈر انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جیسن ہولڈر نے ویسٹ انڈیز کیجانب سے تیزترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور ساتھ ہی انھوں نے بھارت کے سابق کپتان کپل دیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ جیسن ہولڈر بطور کپتان اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 1,381 رنز اور 72 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔