Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز کا بےصبر سے انتظار ہے۔ پی ایس ایل فور کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی ہے جو کہ پہلے تین ایڈیشنز کی طرح اس مرتبہ بھی سرخ رنگ کی بنی ہوئی ہے۔
شاداب خان نے کِٹ کی رونمائی ہوتے ہی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پرجوش ہوں۔ انھوں نے لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نئی کِٹ بھی تیار ہے اور امید ہے کہ پورا پاکستان بھی پی ایس ایل کیلئے تیار ہے۔
شاداب خان پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور اسی ٹیم کیجانب سے اچھی کارکردگی دکھانے پر انھیں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کا موقع ملا جس کے بعد وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔