Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان کا آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کا خواب آئندہ سال پورا ہو جائے گا۔ راشد خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنا افغانستان ٹیم کیلئے کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ لیگ اسپنر نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے لیکن تیز اور باؤنسی پچز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ الگ ہی ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا ٹیسٹ تجربہ آہستہ آہستہ زیادہ ہو گا، ہم نے حال ہی میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا، تھوڑے عرصے بعد آئرلینڈ کے خلاف بھارت میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہو گا۔
راشد خان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں پچز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوتیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسی پچ پر میچ کھیلا جائے جہاں بیٹسمین رنز بھی بنائے اور اسپنر آؤٹ بھی کرے۔