Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیسٹ فاسٹ بولر راحت علی نے ٹویٹر پر ملتان میں بنائے جانے والے نئے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کرکٹرز کیلئے شاندار کرکٹ گراؤنڈ ہے جو کہ ملتان میں بنایا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اس گراؤنڈ میں کرکٹرز کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فاسٹ بولرز اپنے مخصوص جوتے (سپائکس) پہن سکیں۔
قومی ٹیسٹ فاسٹ بولر نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملتان کی کرکٹ کمیونٹی کیلئے یہ میدان تیار کیا۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی علی خان ترین نے ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق جیتنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بھی جنوبی پنجاب میں کرکٹ کی بہتری اور فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔