Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پروٹیاز کیجانب سے اوپنرز نے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کلوایت 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی کے میدان میں اترتے ہی میچ کا رخ بدل گیا اور میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں ڈوپلیسی اور ہینڈرکس کی شاندار اننگز کی بدولت 192 رنز بنائے۔ واضح رہے کیپ ٹاؤن کے میدان پر یہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے کپتان شعیب ملک نے آخر اوور تک مقابلہ کیا مگر قومی ٹیم کو 6 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا اور جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فتح کے ساتھ آغاز کیا۔ اس میچ سے قبل 2007 میں انگلینڈ نے زمبابوے کے خلاف اس میدان پر 188 رنز بنائے تھے۔