Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں 11 میچوں میں 14.18 کی اوسط سے 16 وکٹیں لی ہیں اور 9 اننگز میں انھوں نے 141 رنز اسکور کیے ہیں۔ کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے مابین کھیلے گئے لیگ کے 39ویں میچ میں بھی شاہد آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 127 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس ٹیم کے صرف 29 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین روانہ ہو گئے تاہم انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کومیلا وکٹورینز نے میچ میں ایک رن سے فتح حاصل کی۔
اس میچ میں آفریدی زیادہ وکٹیں تو نہ لے سکے مگر انھوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی جس میں ان کا ایک میڈن اوور بھی شامل تھا جو کہ آفریدی نے اننگز کے 16 ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین آندرے رسل کے سامنے کیا تھا۔