Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور ریضا ہنڈریکس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی جس کے باعث جنوبی افریقہ نے فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کیا ہے۔ 26 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد فاف ڈوپلیسی اور ریضا ہنڈریکس نے وکٹوں کے چاروں جانب باونڈریز لگائیں اور جنوبی افریقہ کا اسکور 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 192 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اوپنر ریضا ہنڈریکس نے 41 گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 74 جبکہ فاف ڈوپلیسی نے 45 گیندوں 78 رنز اسکور کیے جس میں چار چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ان کی اس شاندار اننگز کے باعث جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں کی شاندار بیٹنگ کے باوجود مین آف دی میچ کا ایوارڈ زبردست فیلڈنگ کرنے والے ڈیوڈ ملر لے اڑے۔