Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں ایک طرف پاکستان بولرز کی جم کر دھلائی ہوئی تو عثمان شنواری ہی وہ واحد بولر تھے جو پروٹیاز بلے بازوں پر حاوی رہے۔
انھوں نے اپنے چار اوورز میں 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں کپتان فاف ڈوپلیسی اور ریضا ہینڈریکس کی اہم وکٹیں بھی شامل تھیں۔
عماد وسیم نے بھی زبردست بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں یہ عثمان شنواری کی مختصرترین فارمیٹ میں اب تک کی بہترین بولنگ تھی۔ عثمان شنواری 14 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 13 شکار کر چکے ہیں۔