Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں 138 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے اور پاکستان سے 24 پوائنٹس دور ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوگئی لیکن اس کے باوجود پاکستان کی پہلی پوزیشن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور اگر قومی ٹیم اس سیریز میں کلین سویپ کی خفت سے بھی دوچار ہوتی ہے تب بھی اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔
دوسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز جیت کر بھی پاکستان سے پہلی پوزیشن نہیں چھین سکتی۔