Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف ساؤتھ افریقہ کو ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جتوانے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک شاہینوں کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے ٹیم مینجر ڈاکٹر محمد موسیٰ کے مطابق آخری ون ڈے میچ میں وکٹ کیپنگ کے دوران ڈی کوک گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کے متبادل کے طور پر ساؤتھ افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم کیپ کوبراز کے کھلاڑی جانِمن مالان کو ساؤتھ افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے متبادل کے طور پر کسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ڈیوڈ ملر کو سونپی گئی ہے۔