Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں نے جم کر بولرز کی دھلائی۔ ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 78 اور ریضا ہینڈرکس نے 74 رنز بنائے جبکہ پاکستان کیجانب سے شعیب ملک نے 49، حسین طلعت نے 40 اور بابر اعظم نے 38 رنز بنائے۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ افریقہ نے 6 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
ساؤتھ افریقہ کی طرف سے بیٹنگ میں صرف 10 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر فیلڈنگ کے دوران چھائے رہے۔ انھوں نے چار پاکستان کھلاڑیوں کے کیچ پکڑے اور دو کو رن آؤٹ کیا تھا۔ انھوں نے بابر اعظم کو اہم موقع پر رن آؤٹ کر کے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی پوزیشن مضبوط کی تھی۔ اپنی شاندار فیلڈنگ کی بدولت ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔