Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ سے قابل اعتماد جارح مزاج بلے بازوں کی کمی محسوس ہوتی رہی ہے جو کہ مشکل حالات میں ٹیم کو میچ میں فتح دلا سکیں۔ پی ایس ایل سے ابھرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کو ان کی ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم میں موقع دیا گیا تاہم 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد بھی وہ کوئی خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے ہیں۔
17 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آصف علی نے 25 کی اوسط سے 250 رنز بنائے جس میں وہ ایک مرتبہ بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل ناکام ہونے کے بعد انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور موقع فراہم کیا گیا مگر وہاں بھی وہ پہلے میچ میں ٹیم کیلئے سودمند ثابت نہ ہو سکے۔
انھوں نے 7 گیندوں کا سامنا کر کے 13 رنز بنائے اور کرس مورس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اگر آئندہ دو میچوں میں آصف علی پرفارم نہیں کر سکے تو یہ بات واضح ہے کہ مستبقل میں ان کیلئے قومی ٹیم میں جگہ تنگ ہوجائیگی۔