Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی بیٹسمین جو برنز اور ٹریوس ہیڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں 70 برس پرانی تاریخ دہرا دی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو برنز اور ٹریوس ہیڈ نے پانچویں وکٹ پر 308 رنز کی شراکت قائم کی۔ جو برنز نے 172 اور ٹریوس ہیڈ نے 161 کی انفرادی اننگز کھیلیں۔ 70 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب دو آسٹریلوی بیٹسمینوں نے ایک ہی دن میں 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہوں۔
اس سے قبل یہ کارنامہ آرتھر مورس اور ڈون بریڈمین نے انگلینڈ کے خلاف 1948 میں انجام دیا تھا۔ ڈون بریڈمین نے 173 جبکہ آرتھر مورس نے 182 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں۔ یہ جو برنز کے کریئر کی چوتھی سنچری تھی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری مکمل کی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔