Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

India Women Tour of New Zealand 2018-19

بھارت ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان میتھالی راج نے اپنا 200واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی ویمن کرکٹر نے 200 ون ڈے میچز نہیں کھیلے۔ اس کے علاوہ میتھالی راج کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ 6,622 رنز بنا رکھے ہیں۔
اس موقع پر میتھالی راج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 200 ون ڈے صرف ایک نمبر ہے مگر میں اس اعزاز کو حاصل کر کے بہت خوش ہوں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والی میتھالی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ویمنز کرکٹ کے مختلف ادوار دیکھے ہیں اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے میں فخر محسوس کرتی ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے آغاز میں سوچا نہیں تھا کہ اتنا لمبا عرصہ کھیلنے کا موقع ملے گا مجھے بس بھارتی رنگ پہننے کا شوق تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی میتھالی راج کو 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر مبارکباد دی ہے۔