Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فیشن نے خواتین کے ساتھ ساتھ قومی ہیروز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ قومی کرکٹرز عمر اکمل، توفیق عمر اور عبدالرحمن کو بیوٹی پارلر میں مینی کیور اور پیڈی کیور کراتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا تھا کہ کھیلنے کے ساتھ اپنے آپ کو پرسکون اور فریش رکھنے کیلئے مینی کیور اور پیڈی کیور کرانا بہت ضروری ہے۔
عمر اکمل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہیں، سارا دن جوتے پہننے سے تھکاوٹ ہو جاتی ہے جسے دور کرنے کیلئے مینی کیور اور پیڈی کیور کرانا چاہیے اور کھیل کے ساتھ ساتھ اپنا خیال بھی رکھنا چاہیے جیسے لڑکیاں اپنا خیال رکھتی ہیں۔
ان کے ساتھ پارلر میں بیٹھے عبدالرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے دور جدید ہوتا جا رہا ہے ہمیں ان چیزوں کا پتہ چل رہا ہے، جب ہم گراؤنڈ جاتے ہیں کافی دھول مٹی ہوتی ہے اور جب ہم واپس آئیں تو ہمیں ایسی چیزیں ملیں جس سے ہمارے ہاتھ پاؤں صاف ستھرے رہیں۔