Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شائقین کرکٹ کو بےصبری سے انتظار ہے جبکہ فرنچائزز بھی لیگ کو چار چاند لگانے کیلئے مختلف طریقے اپنا کر عوام کا جوش بڑھا رہی ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شیر کی دھاڑ سے بچنے کیلئے وارننگ دی ہے۔
پی ایس ایل فور کا پہلا میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سوشل میڈیا ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ وہ 2016 اور 2018 کی فاتح ٹیم ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ دو ٹائٹلز کے ساتھ پی ایس ایل کی اب تک کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔