Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ میچوں میں مسلسل خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں جگہ پانے میں مشکلات کا سامنا ہے جو کسی اور کیجانب سے نہیں بلکہ خود ان کی ناقص بولنگ نے کھڑی کی ہیں۔ عامر کی جگہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کیلئے جنید خان مضبوط امیدوار ہیں۔
اگر محمد عامر اپنی کارکردگی میں بہتری لانے میں ناکام رہے تو پہلا ورلڈکپ کھیلنے کی ان کی خواہش مزید انتظار میں تبدیل ہو جائے گی۔ محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بولنگ اوسط 51 رنز فی وکٹ تھی۔
پاکستان سپر لیگ میں عامر کی فارم اور فٹنس ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ حالیہ سیریز سے قبل اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری 10 ون ڈے میچز میں صرف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔