Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے والی کمپنیوں کی بات کی جائے تو اس میں ملک کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرک ان جف کا بھی حصہ شامل ہے۔ پچھلے ایڈیشنز میں پی ایس ایل کی آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر رہنے والی کرک ان جف آئندہ تین سال کیلئے بھی پی ایس ایل کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کی بولی جیت چکی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی آئندہ سیزن کیلئے کرک ان جف کو اپنا ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر بنا لیا ہے جو کمپنی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملتان سلطانز نے اس ضروری اور اہم خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ ٹیم کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ انھیں کرک ان جف کے ساتھ معاہدہ کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ یہ ڈیجیٹل میڈیا کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں آپ کو ملتان سلطانز کے ہر میچ کے ہر بال کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں گی۔