Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں ہوا جہاں ویسٹ انڈیز پاکستان کو شکست دے دی۔ ایسے میں پاکستانی کرکٹرز نے قومی ویمنز ٹیم کی ہمت باندھی۔
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ویمنز ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج ویمنز ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں ایسے ہی مقابلے اور جان لڑانے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم سے شکست کو دل پر نہ لینے کا مشورہ دیا۔ شعیب اختر نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور مایوسی کو چھوڑ کر اچھی اور بہترین حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔