Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سیریز ٹو سیریز کپتان مقرر کرنے کا سلسلہ ٹھیک نہیں۔ سوئنگ کے سلطان نے سوال کیا کہ دنیا میں کہاں سیریز ٹو سیریز کپتان کا اعلان کیا جاتا ہے؟ بورڈ کا یہ فیصلہ میری سمجھ سے بالاتر ہے اور میں نہیں جانتا کہ کس نے یہ غیرضروری بیان دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ سرفراز احمد کیلئے پابندی اچھی ثابت ہو گی کیوںکہ ان کو آرام مل جائے گا جس کی انھیں ضرورت تھی اور امید ہے کہ وہ فوکس کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ٹیم کو اچھے انداز میں لے کر چل رہے ہیں اور اس موقع پر ٹیم یا قیادت کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔