Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کاؤنٹی کی سسیکس کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ کو آئندہ سیزن کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ میر حمزہ سسیکس کیلئے آٹھ سے نو میچز کھیلیں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے یہ معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سسیکس کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میر حمزہ کو کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدے ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔ انھوں نے میر حمزہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ سرفراز بھائی آپ کا بہت شکریہ اور میرے لیے یہ الفاظ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ سال میر حمزہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جس میں انھوں نے نپی تلی بولنگ کی تھی لیکن بدقسمتی سے صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے تھے۔