Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ ممیں سنچری بنانے کے بعد امام الحق کا جشن کافی زیر بحث رہا اور اب خود بیٹسمین نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔ لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی اور سیکھنے کا موقع ملا۔ انھوں نے کہا کہ سنچری کے بعد اشارے صرف تنقید پر مایوسی کی وجہ سے کیے اور وہ سب کی عزت کرتے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے بڑی محنت کی تھی، شارٹ گیندیں کھیل پانے کا تاثر درست نہیں لیکن جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز بہت مختلف ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ تنقید کا جواب میدان میں دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ کپتان تبدیل نہیں ہوا، سرفراز احمد دو ڈھائی سال سے کپتان ہیں اور پابندی کی وجہ سے سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک قائم مقام کپتان ہیں۔