Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سرفراز احمد کو سزا دینے پر آئی سی سی پر تنقید کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور بورڈز کے درمیان معاملات طے ہو جانے کے بعد آئی سی سی درمیان میں آ گئی۔ احسان مانی نے کہا کہ اگر صلح آئی سی سی کے قوانین کے تحت نہیں ہو سکی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے معاملے پر بیوروکریسی حاوی ہو گئی اور کامن سینس پیچھے رہ گئی، آئی سی سی کا فیصلہ بھی خاموشی سے آیا، پریس ریلیز سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس کے دوران سرفراز کی پابندی کے بارے میں بتایا۔
احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ نسل پرستی کے معاملے پر کھلاڑیوں کو تعلیم دی جائے گی، سرفراز نے جو بات کہی وہ شاید پاکستانی معاشرے میں اتنی بری نہیں سمجھی جاتی۔