Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینیر جنرل مینجر شاہد اسلم نے خوشخبری سنا دی۔ شاہد اسلم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔ سینیر جنرل مینجر نے بتایا کہ اب پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ دینا کی ٹاپ ٹیموں سے ہو گا اور آنے والا شیڈول بہت ٹف ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بھارت کو یہ سیریز ہر حال میں کھیلنی پڑے گی کیونکہ یہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی جانی ہے اور اس سے قبل پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی ویمنز ٹیم کے چار پوائنٹس کاٹے جا چکے ہیں۔
شاہد اسلم نے مزید بتایا کہ قومی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہے اور پی سی بی دونوں ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کی دعوت دے گا تاکہ ملک میں انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ کو بھی واپس لایا جا سکے۔