Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیزیر کا آخری ٹی ٹوئنٹی آج کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 150 رنز بنائے۔ پاکستان کیجانب سے ندا ڈار نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور عمائمہ سہیل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی دو وکٹیں صرف 24 رنز پر گر گئی تھیں جبکہ پوری سیریز میں پاکستانی بولرز کی دھلائی کرنے والی اوپننگ بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن نے 46 رنز بنائے مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم 20 اوورز میں 138 رنز بنا سکی اور سیریز کے آخری میچ میں شکست سے دوچار ہوئی۔
انعم امین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 3 شکار کیے جبکہ ثناء میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ندا ڈار 53 رنز کی جارحانہ اننگز اور ایک وکٹ اپنے نام کرنے کی وجہ سے میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے نام کی۔