Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جوہانسبرگ کے میدان پر کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ بھی اس میدان پر کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جو کہ پِنک ڈے پر پروٹیاز کی پہلی شکست تھی۔
اس میچ میں عثمان شنواری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 شکار کیے تھے لیکن جب ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تو کہانی ون ڈے میچ سے کچھ مختلف تھی۔
فاسٹ بولر عثمان شنواری کو 4 اوورز میں 63 رنز پڑے اور ایسا محسوس ہوا کہ ساؤتھ افریقی پلیئرز جیسے پِنک ڈے پر شکست کا بدلہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں لے رہے ہوں۔ آخری اوور میں ڈیوڈ ملر نے عثمان شنواری کو 29 رنز بھی مارے۔