Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گیا اور تین میچوں کی سیریز میں پروٹیاز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستانی اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم میدان میں اترتے ہی ساؤتھ افریقی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ بابر اعظم کے سامنے جو بھی بولر آیا لگاتار تین چوکے کھا کر ہی گیا۔
نوجوان بیٹسمین نے 58 گیندوں پر 90 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ لوئرآرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست ہوئی۔