Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے ڈیوڈ ملر نے دوسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی مگر ڈیوڈ ملر نے حریف ٹیم کے اس فیصلے کو غلط ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انھوں نے پانچ چکھوں اور چار چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 188 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اننگز کے آخری اوور میں عثمان خان شنواری کے خلاف 29 رنز بنانے والے بلے باز بھی ڈیوڈ ملر ہی تھے۔
فاف ڈوپلیسی کی عدم موجودگی میں پروٹیاز ڈیوڈ ملر کی قیادت میں میدان میں اترے تھے اور انھوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔