Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد مایوس نظر آئے۔ پاکستان کو دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح کے بہت قریب آ کر شکست ہوئی اور دونوں میچز میں بیٹسمین ٹیم کو اختتامی اوورز میں فتح نہ دلا سکے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم اور حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ دونوں نے 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی مگر اس کے بعد سیٹ بیٹسمین میں سے ہی کسی کو میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے مستقبل کیلئے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ قائم مقام کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے ساتھ دورہ جنوبی افریقہ کا اختتام کریں گے۔