Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 188 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ نے عثمان خان شنواری کی خوب دھلائی کی جنہوں نے چار اوورز میں 15.75 رنز فی اوورز کے حساب سے 63 رنز دیے اور مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔
جنوبی افریقہ کا 19ویں اوور کے اختتام پر اسکور 159 تھا مگر عثمان شنواری نے آخری اوور میں 29 رنز دے کر اسکور کو 188 تک پہنچا دیا۔ جواب میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی پروٹیاز بولرز کو نہیں بخشا۔ بابر اعظم اور حسین طلعت نے 102 رنز کی بہترین شراکت قائم کی مگر 147 کے اسکور پر جب بابر اعظم کی وکٹ گری تو میچ کا رخ پلٹ گیا۔
41 گیندوں پر 55 رنز اسکور کرنے والے حسین طلعت بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ وہ 19ویں اوور میں کرس مورس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میزبان ٹیم نے جیت کر سیریز اپنے نام کی۔