Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی چلی آ رہی ہے اور سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ٹیم کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد یہی فارمیٹ تھا جس میں پاکستان ٹیم فیورٹ نظر آ رہی تھی تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو شکست ہو گئی۔
پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست جنوری 2016 میں ہوئی جہاں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے زیر کیا تھا۔ اس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ٹیم اچھی پرفارمنس نہیں دے سکی تھی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد سرفراز احمد کپتان بنے اور ٹیم کامیابیا‍ں سمیٹتے ہوئے عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی۔
قومی ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ سے کلین سویپ شکست سے بچنے کی کوشش کرے گی تاہم اگر کلین سویپ شکست ہو بھی گئی تب بھی پاکستان کی نمبرون پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔