Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع کو پی ایس ایل فور کیلئے کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا تھا کہ محمد سمیع کے شکرگزار ہیں کہ وہ شروع سے ہمارے ساتھ منسلک ہیں اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
محمد سمیع نے کہا کہ وہ علی نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا اور دو مرتبہ کی چیمپین ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ محمد سمیع کا شمار پی ایس ایل کے کامیاب ترین بولرز میں ہوتا ہے۔
انھوں نے 27 میچز میں اب تک 37 وکٹیں حاصل کیں ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں وہاب ریاض کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پی ایس ایل فور میں شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان ہوں گے۔