Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے جس کیلئے ٹیموں نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تمام ٹیموں نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا اور اب پاکستان سپر لیگ کی دو بار کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ��پنی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی نائب کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شاداب خان نے کہا کہ میں نے اپنے پی ایس ایل کریئر کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کیا تھا اور اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔
شاداب نے کہا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ اس ذمہ داری کو اچھی طرح نبھاؤں۔ فاسٹ بولر محمد سمیع کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔