Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

West Indies Women's Team in Pakistan

پاکستان نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم سے دو لگاتار ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کی خفت اٹھائی تو تیسرے میچ سے قبل پاکستان مینز ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گراؤنڈ پہنچے۔ سرفراز احمد نے ویمنز ٹیم سے ملاقات میں ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور انھیں قیمتی ٹِپس دیں۔ قومی ویمنز ٹیم کے ٹِپس ایسی کام آئیں کہ لڑکیوں نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میدان مار لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ویمنز کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے بس ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اپنی ٹپس کے حوالے سے جب پریس کانفرنس میں سرفراز سے سوال ہوا تو بولے کچھ خاص نہیں بس ٹیم کو بنیادی چیزیں بتائیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز دبئی میں کھیلی جائے گی۔