Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف اپنی ہوم کنڈیشنز میں ویسٹ انڈین ٹیم شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں بھی فتح سمیٹ لی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 187 اور 132 رنز پر ڈھیر کر کے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی انگلش ٹیم ایک اننگز میں 77 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران جیسن ہولڈر الیون نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چار سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آخری مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے زیر کیا تھا۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز میں اپنے آخری 11 ٹیسٹ میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے شروع ہو گا۔