Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا دورہ پاکستان اختتام کو پہنچ گیا۔ کئی سوالات ذہن میں لے کر پاکستان پہنچنے والی ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم ہنسی خوشی روانہ ہوئی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز کے خلاف شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریسا ایگولیرا نے کہا کہ سیریز مین کلین سویپ کی بھرپور کوشش کی مگر پاکستان ٹیم نے تیسرے میچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی میزبانی کے حوالے سے مریسا ایگولیرا نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی شاندار رہی، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے اس لیے دوسری ٹیموں کو بھی یہاں آ کر کھیلنا چاہیے کیوںکہ مجھے اندازہ ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کرکٹ نہ ہو تو ہمارا کیا حال ہوتا ہے۔ میریسا نے چکن تکہ کو پاکستان میں اپنی فیورٹ ڈش قرار دیا۔