Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عماد وسیم کے بلے نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں رنز اگلے تو ٹی ٹوئنٹی میچز میں وہ اچھی بولنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے چار اوورز کرائے جس میں ایک میڈن اوور شامل تھا۔ انھوں نے 9 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔
جوہانسبرگ جیسے گراونڈ میں جہاں رنز کے انبار لگتے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے کفایت شعار بولنگ تھی۔ دوسری جانب اسی میچ میں پاکستان کیجانب سے ٹی ٹوئنٹی کا سب مہنگا ترین اسپیل عثمان شنواری نے کرایا جنھوں نے چار اوورز میں 63 رنز دیے۔
اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل فہیم اشرف نے کرایا تھا جنھوں نے چار اوورز میں 55 رنز دیے تھے۔