Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد نے پابندی کے بعد کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں کپتانی کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔ نسل پرستانہ ریمارکس پر پابندی کا شکار قومی کپتان نے کہا ہے کہ ایک لفظ کو لے کر مسئلہ بنایا گیا اور اگر اللہ نے چاہا تو واپسی ضرور ہو گی۔
شعیب اختر کیجانب سے تنقید پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اُن کے دل میں راولپنڈی ایکسپریس کیلئے کوئی خلش نہیں اور امید ہے شعیب اختر بھی میرے ریمارکس کو درگزر کریں گے، ناراض اُن پر ہونا چاہیے تھا جنہوں نے معاملے کو ضرورت سے زیادہ اچھالا۔
ایک سوال پر سرفراز احمد نے مزید کہا کہ گڑ بڑ والی کوئی بات نہیں تمام لڑکے ان کو بحیثیت کپتان سپورٹ کر رہے ہیں اور شعیب ملک سمیت کسی کے دل میں کپتانی کی خواہش نہیں ہے۔ فیلکوائیو سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران فیلکوائیو کو سمجھایا جس کے بعد وہ مطمئن ہو گئے تھے۔