Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت، نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 271 رنز بنانے والے امام الحق 9 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے۔ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ فخر زمان کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ دو درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بیٹنگ رینکنگز میں ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے اور روس ٹیلر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ رینکنگز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں جبکہ حسن علی بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، راشد خان دوسرے اور ٹرینٹ بولٹ بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے ٹیم رینکنگز میں انگلینڈ کی پہلی اور پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔