Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

صدر پاکستان عارف علوی بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد صدر پاکستان نے عثمان شنواری کو سراہا تھا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی ذمہ داری انھوں نے دبے الفاظ میں بولرز اور حسین طلعت پر ڈالی۔
ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک بیٹسمین نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سست بیٹنگ کی جبکہ بولرز سلو گیندیں کرانے میں ناکام رہے۔ عارف علوی نے پاکستان کی شکست کی وہی وجوہات بتائیں جو میچ کے اختتام پر کرکٹ ماہرین نے کیں۔
ساؤتھ افریقہ کی اننگز کے آخری اوور میں 29 رنز کھانے والے عثمان شنواری سلو گیندیں کرانے سے قاصر رہے جبکہ حسن علی بھی تیز بولنگ پر انحصار کرتے نظر آئے۔ پاکستانی بولرز کے برعکس ساؤتھ افریقی بولرز نے سلو گیندیں کرا کر ہی میچ میں فتح حاصل کی۔