Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

West Indies Women's Team in Pakistan

پاکستان کی سینیئر ویمن کرکٹر ثناء میر کا کریئر بیشمار اعزازات سے بھرا ہوا ہے۔ ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ان کے کریئر کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ ثناء میر 100 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی پہلی ایشین ویمن کرکٹر ہیں۔
پوری دنیا میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والی صرف چھ ویمن کرکٹرز ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن 109 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر سب سے آگے ہیں۔ ایشیائی پلیئرز کی بات کریں تو پاکستان کی بسمہ معروف نے 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور نے 93 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
اپنے 100ویں میچ کے آخر میں ثناء میر نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ 100 میچ کھیلنے کی خوشی تو ہے ہی مگر اپنی سرزمین پر کھیلتے ہوئے اس میچ کو جیتنے کی زیادہ خوشی ہے اور یہ میرے لیے یادگار میچ ہے۔ ثناء میر کو حال ہی میں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں بھی شامل کیا گیا تھا۔