Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو سلو اوورریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے معطل کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز کم کرا سکی جس وجہ سے جیسن ہولڈر کو آخری میچ کیلئے معطل کیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ سال جون میں سری لنکا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ میچ میں بھی کیریبین ٹیم مقررہ وقت میں کم اوور کرا پائی تھی جس پر جیسن ہولڈر کو وارننگ دی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ جیسن ہولڈر پر میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
27 سالہ آل راؤنڈر اور کپتان نے دو ٹیسٹ میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 229 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ 9 جنوری سے شروع ہو گا۔