Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور اگر پاکستان کا "دل" ہے تو پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو پی ایس ایل کا "دل" قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے لاہور قلندرز کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں فرنچائز کو پی ایس ایل کا دل قرار دیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ تین ایونٹس میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہ دکھا سکی مگر تینوں سیزن میں سب سے دلچسپ میچز لاہور قلندرز نے ہی کھیلے۔
اس کا ثبوت یہ ہے کہ لاہور نے 2018 سیزن میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دو سنسنی خیز میچز کھیلے جو سپر اوور تک گئے۔ لاہور قلندرز کے نئے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز انتظامیہ نے مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا اور اس مرتبہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل فور اب تک کا کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہو گا کیوںکہ اس سیزن کے آٹھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز اپنے پہلے میچ میں 14 فروری کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہو گی۔