Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چار میچوں کی پابندی کا شکار قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے کپتانی کے انداز کو کبھی نہیں بدلیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ جو لوگ مجھے کلب کرکٹ سے جانتے ہیں انھیں معلوم ہے یہ میری عادت ہے کہ میں وکٹ کے پیچھے سے بولتا رہتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اگر میں اپنی نیچر سے پیچھے ہٹ گیا تو مجھے لگتا ہے کہ میری گیم پر بھی فرق پڑے گا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ آئندہ کوشش کروں گا جو چیزیں پچھلے دنوں ہوئیں وہ مستقبل میں نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے اپنی ٹیم کو جس طرح سپورٹ کر رہا ہوں ویسے ہی سپورٹ کرتا رہوں گا۔ ورلڈکپ میں اپنی کپتانی کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔