Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں طاقتور بیٹسمین کی کمی ہے جو لوئرآرڈر میں بیٹنگ کر کے تیز رنز بنا سکے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمر اکمل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیچے بیٹنگ کرتے ہوئے بھی پاکستان کو میچ جتوا سکتے ہیں۔
گریم اسمتھ نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے عمر اکمل جیسا باصلاحیت بلے باز اتنے عرصے سے ٹیم سے باہر ہے، پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم بہترین ہے لیکن عمر اکل کی شمولیت اس ٹیم کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کی جگہ اگر عمر اکمل کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا جائے تو یہ زبردست فیصلہ ہو گا۔