Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے اپنا ڈیبیو کیا مگر اپنے پہلے ایڈیشن میں فرنچائز نے اچھا آغاز ملنے کے بعد مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اس مرتبہ نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے اس بار فائنل تک پہنچنے کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے سب سے اچھا ٹائم ہوتا ہے کیونکہ پورا ملک اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ملتان سلطانز کی کپتانی کرنے پر فخر ہے۔
کراچی شہر کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس شہر سے بچپن کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں اور اسی شہر میں 17 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل تک جانے کیلئے جان لڑائیں گے۔