Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قیاس آرائیاں اور بحث ختم کر دی۔ پی سی بی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم نے ابتداء سے ہی کہا کہ سرفراز احمد ہمارے کپتان ہوں گے مگر میڈیا بار بار اس معاملے پر بحث کر رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نمبرون بنایا، ون ڈے رینکنگ میں نویں سے پانچویں پوزیشن پر لائے، چیمپئنز ٹرافی جتوائی اور اب امید ہے کہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر لائیں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کی انفرادی کارکردگی پر تنقید کی جاتی ہے مگر ناقدین کو انفرادی پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے اچھی پرفارمنس بھی یاد رکھنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سرفراز ورلڈکپ تک کپتان ہیں جس کے بعد پرفارمنس کا پھر سے جائزہ لیا جائے گا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں اور اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں کپتانی کرنا کسی کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے۔