Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس پاکستان کیجانب سے ورلڈکپ میں شرکت کے خواہاں ہیں۔ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی جگہ بنائی۔
اپنے ایک انٹرویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں خود کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہتا بلکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ہر کرکٹر کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملے اور اگر سلیکٹرز نے میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا تو توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔