Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگز میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جان والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی جس میں جیسن ہولڈر 4 درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی کیرئیر کی بہترین دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔
بولرز رینکنگز میں کگیسو رباڈا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ 8 درجے کی چھلانگ عثمان خواجہ نے لگاتے ہوئے 13ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگز میں ویرات کوہلی پہلے اور کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے باوجود پاکستان کو ٹیم رینکنگز میں چھٹی پوزیشن نہ مل سکی۔
چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا اور ساتویں نمبر پر موجود پاکستان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔ ٹاپ 5 ٹیموں میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلوی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔